نئی دہلی:لیبر اور روزگار کے مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے کان کنوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے هوئے کہا کہ مزدوروں کی صحت کی سالانہ جانچ کا انتظام کرایا جائےگا۔ سنتوش گنگوار نے یہاں 12ویں کان کنی تحفظ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کام کرنے والوں کی صحت اور کام کرنے کی جگہ پر حفاظت کی صورت حال سے متعلق لیبرکوڈ کو پارلیمنٹ میں پیش کیاہے۔اس کوڈ میں کان کنی،تعمیرنو اور تعمیر سے متعلق مزدوروں کی صحت کی سالانہ جانچ کئے جانے کا انتظام کیاگیاہے۔
کان کنی کا شعبہ تقریباً 10لاکھ لوگوں کو روزگار دیتا ہے اور مجموعی گھریلو پیداوار میں اس کا تعاون 2.6فیصد ہے۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت میں سکریٹری ہیرالال سامریا نے کہا کہ کان کنی صنعت دیگر اہم صنعتوں کو خام مال مہیاکراتا ہے۔اس لئے کان کنی مزدور ملک کے صنعتی نظام کی بنیاد ہیں۔ان کی صحت اور حفاظت سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS