مائیکل مارٹن آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب

    0

    ڈبلن:  آئر لینڈ  کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی ہونے والی ایک خصوصی میٹنگ میں ہفتہ کو یہاں ووٹنگ  ہوئی جس  میں فیانا فال پارٹی کے لیڈر مائیکل مارٹن کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ۔مقامی میڈیا نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
    آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر شان او فیئرگیل نے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کے حق میں 93  جب کہ ان کے خلاف 63 ووٹ ڈالے گئے ۔ آئرش پارلیمنٹ کے موجودہ ایوان زیریں میں کل 160 نشستیں ہیں۔ آئرش نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈکاسٹر آر ٹی ای کی اطلاعات کے مطابق  فیانا فال کے سبھی  84 ممبران پارلیمنٹ نے مارٹن کو نئے وزیر اعظم کے لئے ووٹ کیا، جب کہ نو آزاد امیدواروں نے بھی ان کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیا۔
    مارٹن نے اپنی جیت کے بعد ڈبلن کے کنونشن سینٹر کے 2000 نشست والے آڈیٹوریم میں کووڈ- 19 کے دور میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطہ پر عمل کرتے ہوئےایک مختصر تقریر کی۔اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت کووڈ -19 وبا سے ملک کا کوئی بھی حصہ  بچا ہوا ا نہیں ہے اور ایسے حالات میں حکومت کے لئے سب سے اہم کام اس وبا سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوگا۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS