میسی کی سعودی عرب کے خلاف شکست والی جرسی ہزاروں یورو میں ہوگی نیلام
نئی دہلی (یو این آئی) ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی سعودی عرب کے خلاف ہار والی شرٹ کو نیلامی کیلئے پیش کیا گیا جہاں شرٹ کی تاریخ بولی لگائی جارہی ہے ۔فٹ بال کھلاڑیوں کی شرٹس کی نیلامی کرنے والی کمپنی ’اے سی مومینٹو‘ نے میچ کھیلنے والے ارجنٹائن کے کچھ کھلاڑیوں کی شرٹس فروخت کرنے کا اعلان کیا۔سعودی قومی ٹیم کے ہاتھوں 2 کے مقابلہ میں ایک گول سے ہارنے ارجنٹائن کی ٹیم کے معروف کھلاڑی میسی کی شرٹ اس نیلامی میں اب تک سب سے آگے ہے ۔میسی کے شرٹ کی قیمت 57 ہزار یورو تک پہنچ گئی جوکہ پاکستانی روپے کے مطابق ایک کروڑ 32 لاکھ روپے ہے ۔واضح رہے کہ سعودی قومی ٹیم نے 2022 ورلڈ کپ کے چوتھے دن کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف ایک دلچسپ فتح حاصل کی۔ اس میچ میں میسی نے دسویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول کردیا تھا۔سعودی عرب کے صالح اور سالم نے بالترتیب 48 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول کر کے سعودی عرب کو برتری دلا دی اور اس برتری کو میچ کے آخر تک برقرار رکھ کر فتح حاصل کر لی۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.