لیونل میسی کے 2گول نے میکسیکو کو شکست دے کرسپر16میں پہنچنے کی اپنی امید برقرار رکھی

0

لوسیل(یو این آئی) : فیفا ورلڈ کپ 2022جیتنے کے مضبوط دعویدار ارجنٹائنا نے کپتان لیونل میسی کی بدولت میکسیکو کو 2-0 سے شکست دے کر سپر-16 میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔لوسیل اسٹیڈیم میں ہفتہ کو گروپ سی کے میچ میں میسی (64ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 87ویں منٹ میں میسی کی معاونت سے ایمزو فرنینڈس نے گول کرکے ارجنٹینا کی فتح پر مہر ثبت کردی۔ اپنے پہلے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں الٹ پھیر کا شکار ہونے کے بعد دو بار کی چمپئن ارجنٹائنا اس میچ میں بھی بغیر فارم کے نظر آئی۔ کرو یا مرو مقابلے کے پہلے ہاف میں ارجنٹائنا دباؤ میں ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہا، حالانکہ گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے مخالف ٹیم کو برتری حاصل نہیں کرنے دی۔میچ کے دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کا جارحانہ رویہ دیکھنے کو ملا۔ کپتان میسی نے 64ویں منٹ میں میچ کا پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد بھی ارجنٹائنا گول کی تلاش نہیں چھوڑی اور میکسیکو کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ انہیں میچ کی دوسری کامیابی 87ویں منٹ میں ملی جب متبادل کھلاڑی فرنینڈس نے میسی کی اسسٹ کو گول کر دیا۔اس جیت کے ساتھ ہی ارجنٹائنا گروپ سی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے اور اس کی سپر 16 میں جگہ بنانے کی امیدیں ابھی تک برقرار ہیں۔ گروپ سی میں سرفہرست اب بھی رابرٹ لیوانڈووسکی کی پولینڈ برقرار ہے جبکہ میکسیکو اس شکست کے ساتھ ٹیبل کے سب سے نیچے چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS