مایاوتی:بہوجن سماج پارٹی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے اترپردیش میں خستہ حال ہوتی نظم ونسق کے بارے میں ریاستی حکومت کو یادہانی کراتےہوئے اسے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی ایس پی سربراہ نے جمعہ کو ٹوئٹ میں کہا کہ یوپی میں جاری جنگل راج کے دوران ایک اور حادثے میں کانپور میں اغواکنندگان سنجیت یادو کا قتل کر کے ان
کی لاش کو ندی میں پھینک دیا جو کافی تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایس پی کا یہ مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت خاص کر جرائم کنٹرول میں
فورا حرکت میں آئے اور اس پر قابو حاصل کرے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS