مایاوتی نے سابق وزیر سمیت 7 لیڈران کو پارٹی سے نکال دیا ہے

    0

    بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے آگرہ کے سات سابق وزیر اور اراکین اسمبلی اور لیڈران کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ان رہنماؤں پر پارٹی مخالف سرگرمیوں میں
    شامل ہونے کا الزام ہے۔ اس کارروائی سے بی ایس پی میں خوف پھیل گیا ہے۔
     بی ایس پی نے سابق قانون ساز کونسل کے ممبر سنیل کمار چتوڑ،سابق وزیر نارائن سنگھ سمن،ان کے بیٹے سابق ایم ایل سی سودیش کمار عرف ویرو سمن،سابق ایم ایل اے
    کالی چرن سمن،سابق ضلعی صدر بھارتیندو ارون،ملکھان سنگھ ویاس ، وکرم سنگھ کو پارٹی سے باہر کردیا ہے۔
    بی ایس پی کے ضلعی صدر سنتوش کمار آنند کے جاری کردہ خط کے مطابق کئی بار وارننگ دئے جانے کے باوجود ان رہنماؤں کے کام کرنے کے انداز میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ پارٹی کے مفاد کے پیش نظر ہائی کمان نے ان رہنماؤں پر کاروائی کی ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS