رمضان کے مبارک مہینے پر دلی مبارک باد، گھر میں رہ کر ہی عبادت کریں: مایاوتی

    0

    رمضان کی آمد پر بی ایس پی ہارٹی کی صدر مایاوتی نے  مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ فاصلے کا خیال کرتے ہوئے لاک ڈاؤں کے دوران گھر میں ہی عبادت و دیگر احکامات ادا کریں۔

     

    مایاوتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبائی امراض کو دیکھتے ہوئے گھر میں ہی نماز ادا کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’رمضان المبارک کے مبارک مہینے پر ملک کے تمام مسلمان بہن بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ علی الصبح سے لے کر شام تک کے روزے اور روزمرہ کے کام کاج کے ساتھ ہی تلاوت قرآن، نماز اور تراویح وغیرہ کے اس مہینے زکوٰۃ کی کافی اہمیت ہے۔‘‘

    انہوں نے مزید لکھا، ’’اگرچہ نماز، افطار، تراویح وغیرہ ایک ساتھ مل جل کر کرنے کا عمل ہے لیکن کورونا بحران سے بچنے کے لئے عبادت گھر میں رہ کر ہی ادا کی جائے اور لاک ڈاؤن کے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ آپ اور آپ کے پڑوسی دونوں ہی کرونا وبا سے محفوظ رہیں۔ وسیع تر عوامی مفاد میں مجھے یہی کہنا ہے۔‘‘

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS