نئی دہلی : بہوجن سماج پارٹی کی صدرمایاوتی نے جمعہ کے روز اترپردیش میں دیگرریاستوں سے واپس آنے والے محنت کشوں کی حالت زارپرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کوان لوگوں کئلیے روزگار مہیا کرانے چاہئیے۔
مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت کووڈ 19 کے علاج کے لئے قائم کردہ مراکز میں صفائی کا مناسب خیال رکھے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غفلت برتنےکی وجہ سے وبائی صورت حال مزید خطرناک رخ اختیار کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا’’اترپردیش میں کورونا وائرس اورلاک ڈاؤن کے سبب لاکھوں تارکین وطن مزدور کنبے بری طرح متاثر ہیں،اوراب پھرانہیں معاش کے لئے ادھرادھر جانا پڑرہا ہے۔ یہ انتہائی تشویش کی بات ہے‘‘۔
کووڈ ۔19 علاج مراکزمیں بنیادی سہولیات بڑھانے کی مانگ کرتے ہوئے بی ایس پی رہنما نے کہا ’’اتر پردیش میں کورونا بیماری کی روک تھام کے لئے بنائے گئے بیشترکووڈ مراکزمیں مناسب صفائی اور رکھ رکھاؤ کی کمی کی وجہ سے کہیں وہ بیماری کے نئے مراکز نہ بن جائے اس سے پہلے بہتر ہوگا کہ حکومت اس پر سنجیدگی سے غور کرے۔‘‘
کرونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے لاکھوں تارکین وطن مزدور خاندانوں کی یوپی میں اپنے گھروں کو واپسی پران کی معاشی حالت کافی خراب ہورئی ہے اور روزی روٹی کے لئے ادھر ادھر جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ یہ انتہائی افسوس ناک اور سنجیدہ بات ہے۔
اس کے علاوہ ،کورونا بیماری کی روک تھام کے لئے،مناسب صفائی کا انتظام ہو۔ یوپی میں زیادہ تر سرکاری کووڈ سنٹرز بیماری کے نئے مراکز نا بن جائیں۔ مرکزی حکومت اس طرف سنجیدگی سے توجہ دیں تو بہتر ہوگا۔
مایاوتی کا یوپی حکومت سے لوگوں کیلئےروزگار فراہم کرنے کا مطالبہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS