لکھنو: (یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پنجاب حکومت کے ذریعہ پرائیویٹ اسپتالوں کو مبینہ طور سے کورونا ویکسین فروخت کئے جانے کے معاملے میں کانگریس اورپنجاب حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے شرمناک بتایا۔
بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا ویکسین کےسلسلے میں کانگریس کا جو اسٹینڈ اور بیان ہے اس میں سنجیدگی کم اور ناٹک بازی زیادہ ہے۔ کانگریس لیڈر لگاتار ویکسین کی کمی کا رونا روتے ہیں اور اس کے ملنے پر آفت کو ایک موقع کی طرح تلاش کرتے ہیں۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پنجاب کی کانگریس حکومت نے کورونا ویکسین کو مرکز سے 400روپئے میں خرید کر اسے سرکاری اسپتالوں کے ذریعہ عوام کو راحت دینے کے بجائے پرائیویٹ اسپتالوں کو 1060روپئے میں فروخت کرکے آفت میں بھی منافع کمانے کی مذموم اور نفرت آمیز کام کیا ہے یہ کافی مایوس کن بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی اس غلطی پر میڈیا کے ذریعہ پردہ فاش کئے جانے کا بعد واضح ہے کہ کورونا ویکسین کے سلسلے میں کانگریس پوری طرح سے ناٹک بازی کررہی ہے۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت اس معاملے میں مناسب کاروائی کرے۔
ویکسین معاملے میں مایاوتی نے کانگریس اورپنجاب حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اسے شرمناک بتایا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS