نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی نے امروہہ کے ایم پی دانش علی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ انہیں معطل کرنے کی وجہ پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہے۔ معلوم ہوکہ امروہہ سے ایم پی دانش علی حال ہی میں خبروں میں رہے تھے۔
रमेश बिधूड़ी से माफ़ी मंगवाने की सज़ा आखिरकार दानिश अली को मिल ही गयी.
अब मत कहना कि मायावती बीजेपी की कठपुतली नहीं हैं. #DanishAli pic.twitter.com/rdzU6wnTXi
— BITTU SHARMA- بٹو شرما (@common000786) December 9, 2023
دراصل، دہلی کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری نے ایم پی میں ان کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک اس کو لے کر کافی ہنگامہ ہوا۔
रमेश बिधूड़ी से माफ़ी मंगवाने की सज़ा आखिरकार दानिश अली को मिल ही गयी.
अब मत कहना कि मायावती बीजेपी की कठपुतली नहीं हैं. #DanishAli pic.twitter.com/rdzU6wnTXi
— BITTU SHARMA- بٹو شرما (@common000786) December 9, 2023
بہوجن سماج پارٹی نے اپنی طرف سے جاری کردہ خط میں لکھا ہے کہ آپ (دانش علی) کو کئی بار زبانی کہا گیا کہ آپ کوئی ایسا بیان یا عمل نہ کریں جو پارٹی کی پالیسیوں، نظریے اور نظم و ضبط کے خلاف ہو، لیکن اس کے بعد آپ پارٹی کے خلاف بھی مسلسل کام کرتے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ریونت ریڈی کی کابینہ میں ایک بھی مسلم چہرہ نہیں