خدا وندا رسول اللہ کے صدقے کرم کر دے تو اپنی مسجد اقصیٰ بچالے ظلمی ہاتھوں سے

0

خدا وندا رسول اللہ کے صدقے کرم کر دے
تو اپنی مسجد اقصیٰ بچالے ظلمی ہاتھوں سے
فلسطینی زمیں پر ابر رحمت اس طرح برسے
رسول پاک کا کلمہ پڑھیں اہل ستم آ کے
الٰہی فضل اور رحم و کرم کر دے فلسطیں پر
سر ا ئیلی تلے ہیں آ گ بر سا نے فلسطیں پر
جوہے بیت المقدس قبلہ اول مسلماں کا
اسے بھی ظالموں نے اپنے قبضے میں ہے لے رکھا
فقط قبضہ نہیں اس میں بڑا نقصان کر تے ہیں
یہ منظر دیکھ کر ایمان والے آہ بھر تے ہیں
مراثی پڑھ رہی بے مدتوں سے مسجد اقصیٰ
رہائی چا ہتا ہے ظا لموں سے قبّۃ صخریٰ
سبھی شیطان دنیا کے ارادے ایسے رکھتے ہیں
مٹا دیں گے جہاں سے جوبھی تیرے نیک بند ے ہیں
کسر کوئی نہیں چھوڑی ہے مسلم کو مٹانے میں
سوا تیرے کوئی ان کا نہیں سارے زمانے میں
یہاں کے رہنماجتنے ہیں ان میں کچھ ہی ہیں حساس
بہت ایسے بھی ہیں جن کو نہیں دین نبی کا پاس
تمامی رہنما دنیا کے ہیں شیطان کے ہمراہ
ہمارے دین کے دشمن ہوئے نادان کے ہمراہ
خدا یا التجا ہے کوئی کر اہل جگر پیدا
صلح الدین کوئی بھیج د ے یا ہو عمر پیدا
وہی جو فضل سے تیرے شجاعت اپنی دکھلائے
وہی جس کی شجاعت دیکھ کے شیطان تھرائے
چھٹے بیت المقدس نازیوں کے ہاتھوں سے یا رب
فلسطینی نکل آئیں یہودی پھندے سے یا رب
مسلمانوںکو یارب نیکیاںکر نے کی ہو توفیق
تری رحمت سے ان کو جھولیاں بھرنے کی ہو توفیق
وسیلے سے نبی کے سنتا ہے تو اپنے بندوں کی
خدا یا ہو دعا پوری شہیر کھیروی کی بھی
شہیر رضوی کھیروی
محلہ سید واڑہ کھیری – (یو پی )

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS