دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کی جانب سے سہ روزہ دوسری ورلڈ یونانی کانگریس تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس تقریب کا افتتاح ۴ مارچ २०२३کو ہوا۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے یونی طب کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔
آیوش صحت میلہ میں ملک کی مختلف دواساز کمپنیوں کے اسٹال لگائے گئے ہیں، جہاں عوام النّاس کیلئے حکماء حضرات کے ذریعہ مفت تشخیص و تجویز اور خصوصی رعایت پر دواؤں کی فراہمی کی سہولیات دی گئی ہیں۔
اس موقع پرکانفرنس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیّت سے اجیت ایم. شرن (سابق سکریٹری، وزارت آیوش حکومت ہند) نے شر کت کرتے ہوئے ایسی تقاریب کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فاؤنڈیشن کی خدمات کی ستائش کی۔مہمان ذی وقار کے طور پر شریک ڈاکٹر ڈی. سی کٹوچ (سینئر سی۔ ایم۔ او ”سَیگ” آیورویدا، سی جی ایج ایس، حکومت ہند)نے اپنی گفتگو میں تقریب کے منتظمین کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے کہاکہ طب یو نانی کے فروغ کے خاطر کافی پروگرام اور میلے لگائے جارہے ہیں، لیکن جے ایم آئی میں لگا یا جا نے والا ’آیوش میلہ‘ بیحد منفرد ہے۔
میکس ریمیڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مطیع اللہ مجید کی محنت اور طب یونانی کے فروغ کے لیے ان کے کارناموں کے کاوشوں لیے مزید حوصلہ افزایی کرتے ہوۓ گیسٹ آف آنر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر مطیع مجید نے ورلڈ یونانی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ وہ یونانی کے فروغ کے لیے ہمیشہ پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونانی میڈکل کالج پیران کلیر۲۰۱۶ میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور آج تک تعمیری کام شروع نہیں ہو سکا ہے۔ اس کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔