ترنمول کانگریس میں تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر تبدیلی

0

 کلکتہ : وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پاری کے سینئرلیڈران کے ساتھ آج میٹنگ کرنے کے بعد اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ردو بدل کیا ہے اور پارٹی میں جاری اندرونی گروپ بندی پر انگشت نمائی کی ہے۔
بی جے پی اور دوسری اپوزیشن جماعتوں نے بھی مغربی بنگال میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں،ترنمول کانگریس کو اس وقت مختلف محاذوں پر سخت چیلنج کا
سامنا ہے۔لاک ڈاؤن اور امفان طوفان کے درمیان راحتی اشیاء کی تقسیم میں بدعنوانی اور پارٹی میں اندرونی گروپ بندی سے پارٹی کی شبیہ کو سخت نقصان پہنچا
ہے۔ان صورت حال میں آج ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈرو ں کے ساتھ میٹنگ کی۔
گزشتہ دنوں ہوڑہ میں پارٹی لیڈروں کے درمیا ن اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔ریاستی وزیر نے بدعنوانی کے الزام میں پارٹی لیڈروں کے خلاف کارروائی پر ناراضگی ظاہر کی تھی اب ممتا بنرجی نے ہوڑہ ضلع ترنمول کانگریس کے صددر اروپ رائے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نوجوان لیڈر،ریاستی وزیر اور
سابق کرکٹر لکشمی رتن شکلا کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔دوسری جانب جنوبی دیناج پور ضلع کی صدر راپیتاگھوش جوگزشتہ لوک سبھا انتخاب ہارگئی تھیں انہیں اس
عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے ان کی جگہ گوتم داس کو ضلع صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔
ندیا ضلع میں بھی قیادت کی تبدیلی کرتے ہوئے پارٹی کی تیز طرار ممبر پارلیمنٹ مہومترا کو پارٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔کوچ بہارضلع کی کمان پاتھر پرتیمارائے
کوکمان سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، چتردھر مہتو کو ترنمول اسٹیٹ کمیٹی میں لایا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پارٹی کے منتخب کردہ ریاستی سطح
کے رہنماؤں اور ضلعی عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو میٹنگ بھی کی۔
شمالی بنگال میں لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے نتائج توقع کے مطابق نہیں تھے۔ اسمبلی ووٹ سے قبل پارٹی قیادت میں کچھ بدلاؤ ہونے کا امکان تھا۔ ترنمول
ریاستی حکمرانی کو دس سال مکمل ہونے کو ہے۔پارٹی لیڈروں کو امید ہے کہ تیسری مرتبہ بھی انہیں کامیابی ملے گی۔ابھیشیک بنرجی اور شوبھندداھیکاری کو پارٹی کی
کورکمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، فرہاد حکیم، پارتھو چٹرجی اور سبرتو بخشی کور کمیٹی میں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS