نئی دہلی (ایجنسی) دہلی میں شدید گرمی کے سبب آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ دہلی کے جامعہ نگر کی الیکٹرک موٹر پارکنگ میں زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاعات کے مطابق آج یعنی بدھ کی صبح الیکٹرک موٹر پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور افراتفری مچ گئی۔ لوگوں کے مطابق ای رکشہ اس پارکنگ میں چارج کیا جاتا ہے جہاں آگ لگی۔ آگ صبح تقریباً پانچ بجے لگی۔
اس حادثے میں کم از کم 10 کاریں، دو اسکوٹی، ایک موٹر سائیکل، 30 نئے ای رکشا اور 50 پرانے ای رکشے جل گئے۔
ڈی ایف ایس کے ڈائرکٹر اتل گرگ نے کہا ’’آگ جامعہ نگر کے میٹرو پارکنگ ایریا میں لگی۔ آگ نے گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
دہلی فائر سروس کے مطابق آگ لگتے ہی 11 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور کئی ای رکشے جل کر راکھ ہو گئے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS