ڈنمارک نے آسٹریا کو شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کی

0

اسپلٹ (کروشیا) (ایجنسیاں) : دفاعی چمپئن فرانس یوئیفانیشنز لیگ فٹ بال مقابلے میں اپنی ابتدائی شکست کے بعددوسرے میچ میں جیت درج کرنے میں ناکام رہا۔ اسے کروشیا نے 1-1کی برابری پر روک دیا۔ حالانکہ فرانس نے ابتدائی برتری بھی حاصل کرلی تھی لیکن ریگولیشن ٹائم سے سات منٹ قبل کروشیا نے برابری کا گول داغ دیا۔ فرانس کو جمعہ کے روز اپنے پہلے میچ میں ڈنمارک کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فرانس اب آئندہ جمعہ کے روز آسٹریا کا دورہ کرے گا جبکہ کروشیا کی ٹیم ڈنمارک کی مہمان ہوگی۔ میچ کے 52ویں منٹ میں مڈفیلڈر ایڈرین ریبیوٹ نے فرانس کو برتری دلائیلیکن 83ویں منٹ میں آندرے کراماریچ نے پنالٹی کو گول کر کے کروشیا کو برابر ی دلادی۔ 11 سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کروشیا فرانس سے نہیں ہارا ہے۔اس نتیجے سے کسی بھی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔لیگ اے گروپ ون میں موجود فرانس کی ٹیم 2میچوں سے 1پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جبکہ کروشیا ایک پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
دوسری طرف ویانا میں کھیلے گئے اسی گروپ کے ایک اور میچ میں ڈنمارک نے آسٹریا کو 2-1سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت درج کرلی ہے۔ بجلی کی گڑبڑی کی وجہ سے 90منٹ کی تاخیرسے شروع ہونے والے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے 27ویں منٹ میں مڈفیلڈر پیئر ایمیل نے گول کرکے ڈنمارک کو برتری دلائی جبکہ زیویئر نے 67ویں منٹ میں برابری کا گول داغ دیا۔ جینز اسٹرائیگر لارسن نے میچ کے 84ویں منٹ میں گول کرکے ڈنمارک کو فتح دلادی۔ اس جیت کے ساتھ ڈنمارک کی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر ہے جبکہ آسٹریا تین پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔
لیگ اے میں چار گروپ فاتح اگلے سال جون میں آخری چار کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
لیگ بی میں، آئس لینڈ نے البانیہ کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ قازقستان نے لیگ سی میں سلواکیہ کو 1-0 سے شکست دی، جب کہ لیٹویا نے لیگ ڈی میں اسی مارجن سے لیختنسٹائن کو شکست دی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS