شاہین باغ میں آسمان کو چومتا میرا ہندوستانی پرچم 

0

شاہین باغ مییں یوم جمہوریہ کے موقع سی اے اے مظاہرہ کرتے لوگوں نے آسمان کو چومتے ہوئے ہندوستانی پرچم کو لہرا کر سلامی دی۔  ایسا لگ رہا تھا کہ یہ پرچم انہیں بھی سلام
کررہا ہے۔ لوگوں کا خوش و خروس دیکھنے لائق ہے۔ یہ پرچم نہیں ہماری محبت اور زندگی ہے۔ ہم اس پرچم تلے ایک ساتھ کھڑے ہیں وہ بھی مل جل کر۔پرچم کو دیکھ آنکپیں خوشی سے
چلک جاتی ہیں۔ اس مظاہرے مں ہر طبقہ کے افراد شامل ہیں۔ ہر مذھب کے لوگ۔ ہر طبقہ کے افراد چاہیے امیر ہو یا غریب ہو، نوجوان، بزرگ ، خواتین ، لڑکیاں چھوٹے پیارے بچے بپی
اپنے پیارے پیارے وطن ہندوستان کے پرچم کو جو بلندی عطا کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
یہ تقریب اس لئے الگ تھی اس میں لوگوں ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا۔ تا حد نظر انسانی سر نظر آرہے تھے۔لوگوں کے ہاتھوں میں ترنگا، زبان پر حب الوطنی کے گیت اور قومی ترانہ تھے۔ پورا شاہین باغ قومی ترانہ سے گونج رہا تھا۔ بڑے کیا چھوٹے کیا یہاں تک گود میں موجود بچے کے گال پر بھی ترنگا چسپاں تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS