مسجد حرام: خواتین کیلئے 5 زبانوں میں خصوصی پروگرام

0

ریاض (ایجنسیاں) حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں آنے والی خواتین کے لیے “قطوفہا دانیۃ” کے نام سے ایک پروگرام متعارف کرایا ہے۔ رمضان جائزہ منصوبے کے ضمن میں اس پروگرام پر ‘خواتین کے لیے زبانوں اور ترجمے کی عام انتظامیہ’ کی طرف سے عمل جاری ہے۔ مذکورہ انتظامیہ کی سربراہ دلال فلاتہ کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مسجد حرام میں آنے والی خواتین پر اس بات کے لیے زور دینا ہے کہ وہ اپنے اوقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے زیادہ سے زیادہ اجر ثواب کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔ اس مقصد کے لیے خواتین کے مْصلّوں میں 5 زبانوں میں رمضان کے آخری عشرے کی فضیلت اور اعتکاف کے آداب وغیرہ بیان کیے جاتے ہیں۔ یہ 5 زبانیں انگریزی ، ازبک ، اردو ، ترک اور فرانسیسی ہیں۔ زبان اور ترجمے سے متعلق انتظامیہ کی ایک عہدے دار دیمہ باسلیم نے مسجد حرام میں آنے والی خواتین کومختلف زبانوں میں پیش کردہ خدمات کے سلسلے میں ڈاکٹر العنود العبود کی جانب سے بے پناہ سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ العنود خواتین کے ترقیاتی امور کے لیے مسجد حرام کے نگراں اعلی (ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس) کی معاون ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS