مریم نواز پاکستانی تاریخ کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب

0

لاہور (یو این آئی): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر نائب صدر مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئیں۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کااعزاز حاصل کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نواز نے 220 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آفتاب احمد نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔

اپنے انتخاب کے بعد ایوان میں اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، قدرت کا نظام پہلے مشکلات پھر کامیابیوں سے گزارتا ہے، امیدہے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر جمہوری عمل کو برقرار رکھیں گے، افسوس ہوا کہ اپوزیشن ارکان موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن کے فاضل ارکان یہاں موجود نہیں ہیں، اپوزیشن ارکان کو جمہوری عمل مین شامل ہوناچاہیے تھا، اپوزیشن میری تقریر کے دوران احتجاج کرتی تو مجھے خوشی ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، تمام مشکلات کے باوجود میدان نہیں چھوڑا، ایوان جمہوریت کا پرچم سربلند رکھے گا، مقابلہ جمہوریت کا حسن ہے، ہم نے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔

مریم نواز نے کہا جس نے ووٹ دیا اور جس نے نہ دیا سب کی وزیراعلیٰ ہوں، میں اپوزیشن سمیت سب کی وزیر اعلیٰ ہوں، میرے دل، چیمبر کے دروازے اپوزیشن ارکان کے لیے بھی ہر وقت موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مراٹھا احتجاج کے پیش نظر مہاراشٹر کے 3 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل، مراٹھوڑاہ میں کشیدگی

انہوں نے کہا کہ تمام رہنماؤں اور کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، میرا وزیراعلیٰ منتخب ہونا تمام خواتین کےلیے اعزاز ہے، میرے دل میں کسی کے لیے انتقام، بدلے کا جذبہ نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ نے مجھے اس کرسی پر بیٹھنے کا موقع دیا جس پر نواز شریف جیسے عظیم لیڈر بیٹھے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS