انڈونیشیامیں کوکر سے شادی،پھر طلاق

0
Image: Geo Urdu News

جکارتہ(ایجنسی):زیادہ بات نہیں کرتا اور اچھا پکاتا ہے، نوجوان نے پریشر ککر سے شادی کر لی۔
سوشل میڈیا پر زیر بحث رہنے والے خیرالانعام نےکچھ روز قبل ایک ککر سے اس لیے شادی کی تھی کہ نہ ہی یہ زیادہ بات کرتا ہے اور اسے معلوم ہے کہ کھانا کیسے پکایا جاتا ہے لیکن شادی کے 4 دن بعد ہی انہوں نے اسے طلاق دے دی۔
خیر الانعام نے فیس بک پر اعلان کرتے ہوئے کوکر کو طلاق دینے کی اطلاع دی اور کہا یہ تو صرف چاول ہی بنا سکتا ہے۔صارفین کی جانب سے خیال کیا جارہا ہے کہ خیر الانعام کا کوکر سے شادی کرنا بظاہر ایک سوشل میڈیا اسٹنٹ تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق خیرالانعام سوشل میڈیا کی ایک مشہور شخصیت ہیں جو اپنے فالوورز کو محظوظ کرنے کیلئے مختلف حرکات کرتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS