اگلے ہفتے فیس بک کا نام بدل سکتے ہیں مارک زکربرگ، جانیں یوزرس پر کیا پڑے گا اثر

0
qz.com

واشنگٹن : (ایجنسی) سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اگلے ہفتے کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امریکی ٹیک بلاگ’دی ورج‘نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ فیس بک کے نام میں ممکنہ تبدیلی میٹاورس تیار کرنے کی کمپنی کے منصوبوں کی عکاسی کرتی ہے۔ معروف ٹیکنالوجی کمپنی کا مقصد ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے کمپنی کی مزید پہچان دلانے اور اس کی خامیوں کو دور کیا جائے۔’دی ورج‘کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی ری برانڈنگ کے ذریعہ مختلف سوشل میڈیا ایپس جیسے فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم کے نیچے لایا جا سکتا ہے۔ نام تبدیل کرنے کے پیچھے فیس بک اب اپنی پہچان اب صرف ایک سوشل میڈیا کمپنی کی شکل میں جاری نہیں رکھنا چاہتے ہیں بلکہ اس اور آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ایسے میں نام میں بدلائو اس کا سب سے اچھا طریقہ ہوسکتا ہے۔ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق مارک زکربرگ سالانہ کنکریٹ کانفرنس میں فیس بک کے نام بدلنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ یہ کانفرنس 28اکتوبر کوہونی ہے۔ اس کے مطلب یہ بھی ہوسکتا ہےکہ اکتوبر میں فیس بک کی ری باونڈنگ ہوسکتی ہے۔ فیس بک کا نام تبدیلی کے حوالہ سے فیس بک کے ترجمان نے رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS