بنگال میں جلد ہی مرکزی ایجنسی ای ڈی ترنمو ل کانگریس کے لیڈروں کے جائداد کا پتہ لگائے گی اور سب کے سب جیل میں زندگی گزاریں گے:گھوش

0

مغربی بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے ایک تنازع کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جلد ہی ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ذریعہ جمع کئے گئے غیر قانونی جائیدادوں کا کھوج لگائے گی۔اور ترنمول کانگریس کے لیڈران اپنی بقیہ زندگی جیل میں گزاریں گے۔
 ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے بڑے پیمانے پر غیرقانونی طریقے سے دولت جمع کئے ہیں ۔ایسے کسی بھی لیڈروں کو نہیں بخشا جائے گا ۔ای ڈی غیر قانونی رقم اور اثاثوں کا سراغ لگائے گی۔ اور ترنمو ل کانگریس کے لیڈران اپنی ساری زندگی جیل میں گزاریں گے۔
گھوش کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر پارلیمنٹ سوگتا رائے نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے ہی یہ ثابت ہوتا ہے کہ بی جے پی کس طرح مرکزی ایجنسیوں ای ڈی اور سی بی آئی کا سیاسی اہداف کا استعمال کرتی ہے۔
ای ڈی اور سی بی آئی گزشتہ کئی برسوں سے بنگال میں متعدد معاملات کی جانچ کررہی ہے۔ لیکن آج تک ان میں سے کسی بھی کیس کا نتیجہ خیز حل نہیں ہواہے ۔  انہوں نے کہا کہ دلیپ گھوش کو پارٹی کیڈروں کواکسانے والے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔
اگلے سال اپریل سے مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی لیڈرنے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے درمیان مرکزی نیم فوجی دستے تعینات ہوں گے اس لئے آزادانہ ومنصفانہ انتخابات ہوں گے اور ہر ایک کوئی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے۔گھوش نے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلانااہتا ہوں کہ مرکزی حکومت آپ کے ساتھ ہے۔ مرکزی حکومتیں انتخابات میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے گی ۔ریاست لوگ بغیر کسی خوف کے اپنا جمہوری حق استعمال کرسکیں گے۔ ریاستی پولیس اہلکاروں کوپولنگ بوتھوں کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
انہوں نے یہ الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کارکنوں کا ایک طبقہ ابھی بھی بی جے پی کارکنوں اور عام آدمی پر’’حملہ اور دہشت زدہ کر رہا ہے‘‘ ، انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس  حکومت کے دن گنے چنے رہ گئے ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی رائے شماری کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے گھوش نے کہا کہ ’’پارٹی کی سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ ہوگی۔مہم چلائیں  گے اور اسی وجہ سے امت مالویہ جو بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ ہیں ، کو ریاست کا شریک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ گھوش نے ریاست میں کانگریس سی پی ایم اتحاد کو زیادہ اہمیت دینے سے بھی انکار کیا اور کہا ، دونوں جماعتوں کے پاس  کچھ بھی نہیں ۔ریاست کے عوام اس اتحاد کو مسترد کرچکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS