نئی دہلی، (یو این آئی) قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے منی پور حکومت سے ریاست میں جاری تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کو کہا ہے۔
تشدد کے متاثرین کی امداد اور بازآبادکاری کے بارے میں بھی آگاہ کرنے کو کہا اور مخصوص شکایات کے سلسلے میں ریاستی حکومت سے مانگی گئی کارروائی کی رپورٹ درج نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی۔
کمیشن نے کہا ہے کہ منی پور میں جاری تشدد کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق زیادہ تر معاملات میں ریاستی حکومت سے اس کی طرف سے مانگی گئی کارروائی کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ لہٰذا یہ جاننا ضروری ہو جاتا ہے کہ جو واقعات کافی وقت سے رونما ہورہے ہیں اور طویل وقت سے جاری گڑبڑیوں کے سلسلے میں متعلقہ حکام نے کیا کارروائی کی ہے۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مزید تشدد نہ ہو۔
#BREAKING#NHRC issues notice to #Manipur Govt asking it to stop violence & human rights violations & inform on the relief & rehabilitation of the victims of violence.
Listen in as @MayankReports shares more details on the notice issued by NHRC, with @kritsween pic.twitter.com/7FeyPfcsOH
— TIMES NOW (@TimesNow) July 25, 2023