دہلی آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں بل پیش کرنے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری

0
دہلی: انتظامی اکائیوں میں تال میل اور تعاون کی ضرورت

نئی دہلی، (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کی شام ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں دہلی آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ دہلی میں انتظامی افسران کو کنٹرول کرنے کے لیے جاری کردہ دہلی آرڈیننس کو تبدیل کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل لانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

غورطلب ہے کہ دہلی میں سینئر انتظامی افسران کی تقرری اور تبادلے کے حق کو لے کر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے درمیان قانونی تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، مرکزی حکومت نے 19 مئی کو قومی دارالحکومت سے متعلق آئین کی ایک خصوصی شق آرٹیکل 239اے اے کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس میں قومی دارالحکومت دہلی میں افسران کے تبادلے، پوسٹنگ اور چوکسی سے متعلق حقوق کے بارے میں نیشنل کیپیٹل سول سروسز اتھارٹی بنانے کی بات کہی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ اتھارٹی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری اور پرنسپل ہوم سکریٹری ہوں گے۔ اتھارٹی ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ویجیلنس جیسے معاملات پر فیصلے کرے گی اور لیفٹیننٹ گورنر کو سفارشات بھیجے گی۔ عام آدمی پارٹی اس کی مخالفت کر رہی ہے اور اس نے اس معاملے پر کانگریس سمیت تمام جماعتوں سے حمایت مانگی ہے۔

سپریم کورٹ نے آرڈیننس کو چیلنج کرنے والی درخواست پانچ رکنی آئینی بنچ کو سونپ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS