image:www.bbc.com

لندن(ایجنسیاں) :مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں آسٹن ولا کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن کو مزید مضبوط بنا لیا۔ مانچسٹر سٹی نے میچ میں آسٹن ولا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ فل فوڈن اور روڈریگو ہرنینڈز نے ایک ایک گول کر کے مانچسٹر سٹی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔فاتح ٹیم کے اہم کھلاڑی فل فوڈن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ولا پارک ، برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ ہوا۔ میچ کے پہلے ہاف کے ابتدائی منٹ میں آسٹن ولا کے جان مکگن نے گول کرکے اپنی ٹیم کو مانچسٹر سٹی کے خلاف ایک گول کی برتری دلادی۔اس کے بعد مانچسٹر سٹی کے فل فوڈن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلے ہاف کے 22 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔مانچسٹر سٹی کے روڈریگو ہرنینڈز نے 40 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا۔ میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر سٹی کو آسٹن ولا کے خلاف 1-2 کی برتری تھی۔ لیکن وقفہ سے ایک منٹ قبل مانچسٹر سٹی کو اس وقت جھٹکا لگا جب اس کے کھلاڑی جان اسٹون کو سرخ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ دوسرے ہاف میں ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود مانچسٹرسٹی کے شاندار مظاہرہ کیا۔ میچ کے 57ویں منٹ میں آسٹن ولا کے میٹی کیش کو بھی سرخ کارڈ دیکھا کر میدان سے باہر کردیا گیا۔ اس طرح دونوں ٹیمیں دس دس کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگئی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل پیش کیا تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ مانچسٹر سٹی نے 1-2 گول سے جیت لیا۔ میچ میں کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔لیگ میں مانچسٹر سٹی کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 24 فتوحات حاصل کرکے 77 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS