مہاراشٹراسمبلی کے باہر کسان کی خودکشی کی کوشش

0

ممبئی، (یو این آئی) عثمان آباد کے ایک کسان نے مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کے باہر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ ان دنوں اسمبلی کا مانسون اجلاس جاری ہے ۔خودکشی کرنے والے کسان سبھاش بھانوداس دیش مکھ کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے 20فیصد جھلسہ قرار دیا اور اس کی حالت مستحکم ہے ۔واقعہ کی لی گئی تصویروں میں یہ شخص آگ میں لپٹا ہوا ہے اور پولیس اہلکار آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS