مغربی بنگال:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اہم اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بلبل طوفان متاثرین کو اہمیت دیتے ہوئے کہاکہ راحت رسانی کے کاموں میں متحرک لوگوں کو اضافہ معاوضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ8گھنٹوں سے زیادہ کام کرنے والوں کو اضافی معاوضہ دیا جانا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی24پرگنہ ضلع کے ہاٹ میں انتظامیہ سے میٹنگ کے دوران یہ اعلان کیا ہے۔انہوں نے متاثرہ علاقے کا بھی دورہ کیا۔
واضح رہے کہ بشیرہاٹ علاقے میں طوفان کی وجہ سے5افراد کی موت ہوچکی ہے۔جن کے اہل خانہ کو2لاکھ معاوضہ بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بنرجی نے بتایاکہ مجموعی طور پر ریاست میں ایک لاکھ ایکڑ زمین تباہ ہوگئی ہے۔اور بڑی تعداد میں عمارتیں اور مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے موبائیل ہیلتھ ٹیم کو متاثرہ گاؤں کا دورہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک لاکھ8ہزار افراد کو راحت کیمپ میں رکھا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہاکہ یہ وقت متاثرین کو امداد پہنچانے کا ہے، سیاست کرنے کا نہیں۔
آٹھ گھنٹوں سے زیادہ راحت رسانی میں مصروف رہنے والوں کو اضافی معاوضہ:بنرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS