image:barandbench.com

نئی دہلی (ایس این بی) عدالت نے پولیس کے ذریعہ ایڈووکیٹ محمود پراچہ کے دفتر کی تلاشی کی نگرانی کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کی ہے۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا نے کہا کہ کرائم برانچ کے ذریعہ دفتر کی تلاشی کے دوران ایڈووکیٹ انیتا کور اس کی نگرانی کریںگی۔ جج نے کہا کہ تلاشی مہم کی ویڈیو گرافی کی جائے گی اور کورٹ کمشنر کو 25ہزار روپے کی فیس ایڈووکیٹ محمود پراچہ دیںگے۔ قابل ذکر ہے کہ پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے میٹروپولیٹن کی عدالت نے محمود پراچہ کے دفتر کی تلاشی نہ کرنے کو لے کر حکم دینے سے منع کردیا تھا اور کہا تھا کہ پولیس قانون کے تحت اپنے سرچ وارنٹ پر عمل آوری کرے۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ڈاکٹر پنکج شرما نے کہا تھا کہ پولیس کو اپنے حساب سے جانچ کرکے ثبوت جمع کرنے کا حق ہے۔ اس میں عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS