اورنگ آباد،ممبئی : مہاراشٹر کے آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل نے اتوارکو یقین دہانی کی کہ مراٹھی زبان بولنے والے کرناٹک سرحدی علاقے جلد ہی مہاراشٹر میں شامل ہوں گے۔
اس حساس مسئلے پر کھل کر بولتے ہوئے،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)کے صدر پاٹل نے کہا،’’مراٹھی بھائیوں کی حمایت میں این سی پی کے ذریعہ آج ایک سیاہ دن منایا جارہا ہے۔ احتجاجی مظاہرے کی علامت کے طورپر لوگوں نے سیاہ ریبن لگائے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا،’’نہ صرف ریاست میں این سی پی کے کارکنان کرناٹک میں مراٹھی سرحدی رہائشیوں کے ساتھ ناانصافی ،مظالم اور استحصال کے خلاف مخالفت کررہے یہں،بلکہ اس میں وزیر بھی شامل ہیں۔‘‘
انہوں نے دعوی کیا کہ مہاراشٹر کے لوگ سرحدی علاقوں میں پھنسے لوگوں کے پیچھے پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ شیو سینا کی قیادت والی مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت میں شرد پوار کی قیادت والی این سی پی بھی اتحادی ہے جب کہ کانگریس بھی حکومت میں شامل ہے۔
مراٹھی بولنے والے کرناٹک کے علاقے مہاراشٹر میں ہوں گے شامل :پاٹل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS