مہاراشٹرمیں بارش سے تباہی، 3افراد ہلاک

0

تھانے (ایجنسیاں)مہاراشٹر کے تھانے شہر میں بارش کا قہردیکھنے میں آیا ہے۔ ہفتہ کو زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی، سیزن کی سب سے زیادہ ایک دن کی بارش 122.14 ملی میٹر تھی۔ بارش کے باعث زندگی درہم برہم ہوگئی ہے اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس کے ساتھ ہی تھانے شہر کے کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ اویناش ساونت نے کہا کہ شہر میں اس سیزن کے ایک دن میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تھانے شہر میں اس سیزن میں اب تک کل 2690.40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3164.27 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ عہدیدار نے بتایا کہ شہر کے مختلف حصوں میں بارش کے بعد درخت گرنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ اس کے علاوہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔
بھیونڈی شہر میں بارش سے تین اموات ہوئی ہیں۔ یہ تھانے ضلع کا سب سے زیادہ متاثرہ حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS