سنجے راؤت نے دئے اسمبلی تحلیل ہونے کے اثار، شیوسینا نے 12ایم ایل اے کو ہوٹل میں منتقل کیا

0

نئی دہلی (ایجنسی) : شوسینا لیڈر ایکناتھ شندے اور اور دیگر باغی ایم ایل اے گجرات کے سورت کے لی میریڈن ہوٹل میں شفٹ ہوگئے تھے۔ گجرات سے گوہاٹی (آسام) پہنچ چکے ہیں۔ مانا جارہا ہے کہ آسام بی جے پی اورریاست کی حکومت کا اعلی قیادت گوہاٹی میں شیوسینا کے باغی ایم ایل ایے کو روکنے کا انتظام کررہی ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے ان کا استقبال کرنے کے لئے ایئرپورٹ بھی پہنچے تھے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی مغربی ریاست کے ایم ایل اے کو پارٹی کمان کے خلاف بغاوت کے بعد مغربی ریاست میں لایا جارہا ہے۔ گوہاٹی ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شندے نے دعویٰ کیا کہ انہیں شیوسینا کے 40 ایم ایل ایز اور چھ آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے اور وہ بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریے کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے بالاصاحب ٹھاکرے کی شیوسینا کو نہیں چھوڑا اور نہ چھوڑیں گے۔‘‘شندے کی پارٹی کے خلاف بغاوت کرنے اور کچھ ساتھی ایم ایل اے کے ساتھ سورت میں ڈیرا ڈالے جانے کے بعد شیوسینا نے منگل کو اپنے ایم ایل اے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ممبئی کے ہی ہوٹل میں منتقل کردیاہے۔ سی ایم ادے ٹھاکرے ورچوولی میٹنگ میں شامل ہونگے۔ ان کا اینٹی جن ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ ان کے سیمپنلکو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لئے بھی بھیجا گیا ہے۔

ترجمہ:دانش رحمٰن

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS