موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر جموں و کشمیر کے چھ اضلاع کے اسکول بند

0

سری نگر: (یو این آئی) گذشتہ پانچ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر حکام نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے چھ اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کو معطل رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر حکام نے بدھ کو اننت ناگ، کولگام، شوپیاں، کپوارہ، بارہمولہ اور رام بن اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے اپنے ایک حکمنامے میں کہا: ’موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر ضلع کے تمام پرائمری، میڈل اور ہائی اسکولوں میں آج یعنی بدھ کو تدریسی عمل معطل رہے گا‘۔
ضلع انتظامیہ کپوارہ نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر ضلع کے اسکولوں میں بدھ کو احتیاطی طور تدریسی عمل معطل رہے گا۔
دیگر چار اضلاع کے حکام نے بھی اسی نوعیت کے احکامات جاری کئے ہیں۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں گذشتہ پانچ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے جہاں دریائے جہلم کی سطح آب کافی بڑھ گئی ہے وہیں دیگر ندی نالے بھی پانی سے لبالب بھرے ہوئے ہیں اور ان کی سطح بھی بڑھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS