مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: کون کہاں سے جیتا؟

0

ریاست مہاراشٹر کی 288 اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب مختلف حلقوں کے نتائج بھی آنے شروع ہوگئے ہیں۔ اب تک پانچ مسلم اراکین اسمبلی کامیاب ہوئے ہیں۔

 

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس، ناگپور جنوب مغربی حلقے سے کامیاب

 

کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعلی اشوک چوہان بھوکر حلقہ اسمبلی سے کامیاب

 

سابق نائب وزیراعلی و این سی پی کے تجربہ کار سیاستداں اجیت پوار نے بارہ متی حلقہ اسمبلی سے جیت درج کی

 

سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما ابوعاصم اعظمی، مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے جیت گئے

 

مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی سے ایم آئی ایم کے امیدوار مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے جیت درج کی۔

 

این سی پی کے سینیئر رہنما اور پارٹی ترجمان نواب ملک، انوشکتی نگر اسمبلی حلقے سے کامیاب ہوئے

 

کانگریس کے امیدوار دھیرج دیشمکھ، لاتور دیہی اسمبلی حلقے سے کامیاب ہوئے

 

ممبرا کلوا حلقہ اسمبلی سے این سی پی رہنما جیتیندر اوہاڑ کامیاب

 

باندرہ مشرق(ممبئی) اسمبلی حلقے سے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی نے جیت درج کی

 

ممبئی کے ورلی حلقہ اسمبلی سے شیوسینا کے آدتیہ ٹھاکرے نے جیت حاصل کی

 

پرلی حلقہ اسمبلی سے این سی پی کے سینیئر رہنما دھننجے منڈے نے کامیابی درج کی

سابق نائب وزیراعلی چھگن بھجبل نے ایولہ سے جیتے

 

دھولیہ شہری حلقے سے ایم آئی ایم کے فاروق شاہ نے جیت درج کی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS