مالیگاؤں میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور دستخطی مہم

    0

    مالیگاؤں:(پریس رلیز)دستور ہند بچاؤ کمیٹی مالیگاؤں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مسلسل احتجاجی کوششوں اور سرگرمیوں میں مشغول ہے،گذشتہ دنوں احتجاجی جلسے اور ریلی کے انعقاد کے بعد اگلے قدم کے طور پر مورخہ 10جنوری بعد نمازجمعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پر امن اور جمہوری طریقے پر احتجاج کی غرض سے دستخطی مہم کاآغاز کیاگیا، شہر بھر کی مساجد میں سی اے اے کے خلاف دستخطی مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی اور مسجدوں کے باہر اسی طرح شہر کے مختلف چوراہوں پر کاؤنٹر لگاکر دستور ہند بچاؤ کمیٹی کے کارکنان اور مختلف کلبوں اوراداروں کے ذمہ دارحضرات نے دستخطی فارم پر لوگوں کے دستخط حاصل کئے، ہزاروں افراد نے دستخطی مہم میں حصہ لے کر شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف اپنی ناراضگی کااظہار کیا۔اخیر میں ان دستخطوں کو جمع کرکے صدر جمہوریہ کو روانہ کیاجائے گا، یہ تجویز بھی آئی ہے کہ عوامی ناراضگی سے آگاہ کرنے کے لیے دستخطیں چیف جسٹس کو بھی روانہ کی جائیں۔ دستور ہند بچاؤ کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے ان اداروں،کلبوں اور تنظیموں کے صدر واراکین کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آگے بھی اس مہم کا حصہ بنے رہیں گے!!
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS