مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں کورونا سے متاثرہ افراد سب سے زائد

0

نئی دہلی:مہاراشٹر اور تمل ناڈو میں عالمی  وبا کورونا  وائرس (كووڈ -19)  کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ان دونوں ریاستوں میں اب تک  مجموعی 33145 کیسز  درج کئے گئے ہیں اور 982 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔تمل ناڈو میں اس وبا کے کیسز تیزی سے بڑھے ہیں تاہم مثبت بات یہ ہے کہ یہاں ہلاک شدگان  کی تعداد کسی حد تک  قابو میں  ہے ۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آٹھ ،جبکہ مہاراشٹر میں 53  افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں كووڈ -19 سے اب تک 74،281 افراد  متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے اب تک 2415 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،وہیں کورونا سے 24،386 مریض شفایاب ہو چکے ہیں ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS