مہاکمبھ جعلسازی: ملزمین کی پیشگی ضمانت کے معاملے میں حکومت سے جواب طلب

0

نینی تال،(یو این آئی) ہری دوار مہاکمبھ میں کورونا وبا کی جانچ کے نام پر دھوکہ دہی کے ملزم میکس کارپوریٹ سروسز کے شراکت دار شرد پنت اور ملیکا پنت کی پیشگی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے حکومت سے 11 نومبر تک جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
جسٹس آر سی کھلبے کی بنچ میں معاملے کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے الگ درخواست دائر کی گئی ہے۔ ملزمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے گناہ ہیں۔ انہیں فریم کیا جا رہا ہے۔ وہ ایک سروس فراہم کرنے والے ہیں۔ میکس کارپوریٹ کا کووڈ کیسز کی جانچ میں کوئی کردار نہیں ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں پر سنگین الزامات ہیں اور کافی ثبوت بھی موجود ہیں۔
عدالت نے ابھی تک دونوں کو کوئی راحت نہیں دی ہے اور حکومت سے کہا ہے کہ وہ 11 نومبر تک اپنا جواب داخل کرے۔ اس سے قبل عدالت نے دونوں کی گرفتاری کو 8 اکتوبر تک روک دیا تھا اور ان سے کہا تھا کہ وہ تفتیش میں تعاون کریں اور ٹرائل کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کرائیں۔ دونوں پر میکس کارپوریٹ سروسز کے شراکت دار کی حیثیت سے کووڈ جانچ میں دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ ہری دوار کے اس وقت کے چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے دونوں کے خلاف دفعات میں اضافہ کردیاتھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS