آنند نگر مہراج گنج: عبید الرحمن الحسینی
تقریبا ڈھائی سال سے اسکول بند تھے، مگر گذشتہ دنوں حکومت کی طرف سے جاری سرکلر کے بعد دیگر اسکولوں کی طرح ” مدرسہ اقراءگرلس اسکول( نسواں) کے بھی تمام درجات کے دروازے یکم ستمبر سے کھول دیئے گئے، فوقانیہ درجات کی تعلیم تو گذشتہ ماہ 23 تاریخ سے ہی شروع کردی گئی تھی، مگر یکم ستمبر سے کووڈ پر وٹوکال پر عمل کرتے ہوئے ایل ، کے ، جی سے لیکر عالیہ درجات میں تعلیم شروع کردی گئی ہے، اور اس طرح کلاسوں تعلیمی رونق لوٹ آئی ہے۔ اسکول کے انچارج احمد رشید نے بتایا کہ ہم نے یکم ستمبر سے اسکول واسکے ارد گرد تمام مقامات پر صفائی اور سنیٹائز نگ اور حکومت ومحکمہ صحت کی گائڈ لائن کا مکمل لحاظ کرتے ہوئے تعلیم کا آغاز کردیا ہے۔ نیز درسگاہوں میں پوری سختی کے ساتھ کووڈ گائڈ لائن پر عمل کرا رہے ہےں، طلبہ کی صحت کو لیکر ہماری انتظامیہ بے حد سنجیدہ اور چوکنا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ کلاسوں میں صفائی، تھر مل اسکینرنگ اور سینٹائزنگ پر خاص خیال کرتے ہوئے ہر بچے کو ماسک پہننے اور ڈسٹنسنگ اپنانے کولازم قرار دیا گیا ہے۔
اسکول کے سربراہ مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے کہا کہ تقریباً ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس کے خطرات کے سبب تمام تعلیمی اداروں کی طرح” مدرسہ اقراءگرلس اسکول کو بھی بند کردیاگیا تھا، لیکن الحمدللہ اب اجازت ملنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے ساتھ مدرسہ اقراءگرلس اسکول کو کھول دیا گیا ہے، جس کے بعد طلباء اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے۔ ہم اللہ سے دعاء گو ہیں کہ وہ اس تعلیمی سلسلہ کو دوام نصیب فرمائے اور اسکول کی تعلیمی رونق کو پہلے کی طرح بحال فرمائے۔