مدرسہ عربیہ ھدایت الا سلام انعام وہار میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جشن یوم آزادی!

0

پورے ملک میں آج یوم آزادی کا جشن بڑے ہی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر آج انعام وہار کے سرخیز علاقہ میں موجود مدرسہ عربیہ ھدایت الا سلام میں بھی پرچم کشائی کر کے مدرسہ میں پڑھنے والے بچے اور اساتذہ نے جشن آزادی میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے نعت اور تقریر کے ذریعہ جنگ آزادی میں علما کرام کے علاوہ دیگر شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا۔ اس سلسلہ میں مدرسہ عربیہ ھدایت الا سلام کے صدر مدرس مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی نے کہا کہ آج کے دن دینی مدارس میں خوشی کا ماحول ہوتا ہے ، کئی ہفتوں پہلے سے بچوں کو تیاری کروائی جاتی ہے اور آج کے دن بچے مجاہدین آزادی کے قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ اس تقریب میں مدرسہ ھذا کے طلبہ اساتذہ کرام اور مہمانان عظام کی موجودگی میں مدرسہ ھٰذا کے ناظم اعلیٰ جناب حضرت مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی؛ مولانا فیاض احمد صدیقی رحیمی ، قاری محمد تنویر عاصم صاحب اور قاری محمد ارشاد صاحب غفرلہ کے ہاتھوں پر چم کشائی کا عمل انجام پایا پھر مدرسہ ھٰذا کے مایہ ناز طالب علم محمد ذیشان احمد اور محمد ریحان نے ترانۂ ہند پیش کیا؛ اہم شرکاء ہیں؛ حضرت مولانا عبد المالک صاحب قاسمی؛ مولانا یاسین صدیقی صاحب؛ مولانا قاسم صیاد مظاہری صاحب؛ قاری عبد السلام صاحب؛ قاری رحمت اللہ صاحب؛ مولانا انعام الحق صاحب ؛ مولانا عارف صاحب قاسمی : مولانا نسیم صاحب مظاہری :حافظ محمد نظر الدین صاحب ؛حافظ محمد ریاض احمد صاحب؛ حافظ محمد فرقان صاحب اور مدرسہ ھذا کے اساتذۂ کرام قاری محمد ارشاد صاحب غفرلہ، قاری تنویرصاحب کے نام قابل ذکر ہیں نیز ان کے علاوہ اور بھی علماء ائمہ کرام نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی –
آخر میں ادارہ کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا مفتی فہیم الدین رحمانی نے آنے والے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں شکریہ ادا کیا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS