ویدانتا گروپ کو جھٹکا،توتی کورن میں اسٹرلائٹ پلانٹ کو پھرسے کھولنے کی عرضی مسترد

0

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے ویدانتا لیمیٹیڈ کی تمل ناڈو کے توتوکوڈی میں کاپر اسمیلٹر پلانٹ کو پھر سے کھولنے کی عرضی منگل کو مسترد کردی۔توتوکوڈی میں 22 مئی 2018 کو اس پلانٹ کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس کی فائرنگ  میں 13 مظاہرین کی موت ہوگئی تھی۔
ویدانتا گروپ کی طرف سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ٹی ایس سوانگنام اور وی بھاونی سبارائن کی بینچ نے تمل ناڈو حکومت کے اس پلانٹ کو بند کرنے اور اسے سیل کرنے کے حکم کو برقرار رکھا۔
اس کے علاوہ عدالت نے ویدانتا  گروپ کی اس عرضی کو بھی خارج کردیا جس میں کمپنی نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے تک حکم کےک عمل کو روکنے کی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS