بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کابینہ میں جلد ہی توسیع کی جائے گی۔ چوہان نے آج یہاں میڈیا سے کہا کہ کابینہ سے جڑے سبھی امور پر ریاستی تنظیم سے بھی بات چیت ہوگئی ہے۔ جلد ہی وہ اس مسئلے پر تبادلہ خیال کے لئے مرکزی قیادت سے ملنے دلی جائیں گے۔ چوہان نے کہا کہ اس کے بعد جلد ہی کابینہ میں توسیع ہوگی۔ غور طلب ہے کہ چوہان نے تین ماہ قبل 23 مارچ کو وزیراعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ پورے ایک ماہ بعد انہوں نے پانچ لیڈران کو وزیر بناکر اپنی کابینہ تشکیل دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی کابینہ کی توسیع سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS