منیش سیسودیا نے امیت شاہ سے دہلی میں ‘ہوم آئزولیشن’ کا نظام بحال کرنے کی اپیل کی

0

نئی دہلی: دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو خصوصی کووڈ -19  کے مراکز پر لے جانے کے معاملے پر لیفٹننٹ گورنر اور دہلی حکومت کے درمیان رسہ کشی کے درمیان نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے اسے حل کرنے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ سیسودیا نے اس نظام سے ہونے والی پریشانیوں کو بدھ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیا کے سامنے ایک بار پھر سے اٹھاتے ہوئے دہلی میں 'ہوم آئزولیشن' کے پرانے نظام کو ہی بحال کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے دہلی میں پرانے نظام کو دوبارہ  نافذ کرنے کی درخواست کی۔ منگل کے روز انہوں نے اس سلسلے میں انل بیجل اور امیت شاہ کو ایک خط بھی لکھا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ "لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کی وجہ سے ایمبولینس کے نظام پر بوجھ بڑھ گیا ہے اور لوگوں کو بسوں میں لے جانا پڑ رہا ہے۔ اس سے دہلی میں افراتفری مچ گئی ہے۔ میں نے اس بابت خط لکھ کر پہلے بھی درخواست کی تھی، مگر اس کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے"۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS