راہل گاندھی فوج کی ہمت پست کررہے ہیں: شیوراج

    0

    بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعظم شیوراج سنگھ چوہان نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج جم کر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ فوج کی ہمت پست کررہے ہیں۔ فوج کی توہین ملک برداشت نہیں کرےگا۔
     چوہان نے بی جےپی کے ریاستی دفتر میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی برسی پر ان کے مجسمے پر پھول کی مالا چڑھاکر ان کی زندگی پر مبنی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سینئر بی جےپی لیڈر چوہان نے نامہ نگاروں سے کہا کہ گاندھی کو ہندوستان کی فوج کے حوصلے پر سوال کھڑے نہیں کرنے چاہئے۔
     چوہان نے چین کی سرحد پر حالیہ تنازعہ کے پس منظر میں کہا کہ جب جب بھی ایسے حالات ملک میں بنے ہیں، پورا ملک ایک ساتھ اٹھکر کھڑا ہوجاتا ہے۔ بی جےپی بھی کانگریس کی حکومت کے ساتھ کھڑی رہتی تھی۔ لیکن اب کانگریس کے سابق صدر کو اس وقت بھی گھٹیا سیاست یاد آرہی ہے۔ اس وقت جب نشانے پر چین کو ہونا چاہئے، تب انہیں وزیراعظم مودی کے علاوہ کوئی اور نظر نہیں آرہاہے۔ 
    وزیراعلی نے کہا کہ  کیا یہ لیڈر کہلانے کے لائق بھی ہیں۔ وہ ہماری فوج اور فوجیوں کا حوصلہ پست کرنے کے ساتھ ہی توہین بھی کررہے ہیں۔ ملک کے عوام یہ بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔
     ہندوستان کی چین سرحد پر حال ہی میں ملک کے 20 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ چین معاملے کے سلسلے میں کانگریس نے مرکزی حکومت پر حملے کئے ہیں اور گاندھی نے وزیراعظم مودی کے سلسلے میں تیکھا بیان بھی دیا ہے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS