شیوپوری:مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع کے پوهري سب ڈویژن کے بھٹناور قصبہ واقع بھٹناور قصبے گرلس پری میٹرک ہاسٹل کی وارڈن کے ذریعہ طالبات کوکھانا نہ دیے جانے کا معاملہ سرخیوں میں آیا، جس کے بعد پوهری ایس ڈی ایم کے ذریعہ خود موقع پر کھانے کے پیکٹ لے کر طالبات کو کھانا کھلایا۔ ایس ڈی ایم کے معائنے کے دوران ان طالبات نے وارڈن کے خلاف شکایت کی تھی۔ ہاسٹل کی وارڈن راج کماری کولی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں عہدے سے ہٹانے اور ان کی جگہ دوسرے کو ہاسٹل کی وارڈن کی ذمہ داری سونپنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS