زچگی کے دوران بچے کی موت، اسپتال مالکان سمیت 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

راج گڑھ:(ٌیو این آئی) مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران بچے کی موت کے معاملے میں غفلت برتنے پر اسپتال مالکان سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں ونود شرما، ساحل اور تنویر بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مکمل تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ، کلکٹریٹ میں کام کرنے والے اسٹینو ٹائپسٹ اجے نقوال کی اہلیہ کے زچگی کے دوران بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں ، نقوال نے شکایت کرتے ہوئے آب بیتی سے پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کرایا۔ ضلع کلکٹر نیرج کمار سنگھ نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی۔
کمیٹی نے اپنی تفتیش میں پایا کہ غیر مجاز ڈاکٹروں ، ملازمین اور دوا فروشوں وغیرہ کے ذریعہ بغیر مجازاجازت کے نرسنگ ہوم چلاکر صحیح علاج نہیں کیا جارہا تھا۔ اس دوران دیگر غفلتوں کا بھی پتہ چلا۔ اسپتال کے معائنے کے دوران بے ضابطگیوں کی شکایات درست پائے جانے پر ٹیم نے اسپتال کو سیل کردیا۔
دریں اثنا ، راج گڑھ کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ، پلووی ویدیہ کی جانب سے ایک درخواست انکوائری رپورٹ کے تھانے میں پیش کی گئی۔ پولیس نے اس رپورٹ کی بنیاد پر اسپتال سے وابستہ 22 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS