مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے آج صبح 5.35 بجے آخری سانس لی 

    0

    لکھنؤ: مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھا۔اتر پردیش حکومت میں وزیر او ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹر پرلکھا- ’’بابو جی نہیں  رہے‘‘۔
    بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رہنما لال جی ٹنڈن گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔ٹنڈن جو اترپردیش حکومت میں وزیررہے ،نے آج صبح 5.35 بجے آخری سانس لی۔ ان کا انتم سنسکار آج شام اداکیا کیا جائے گا۔
     ٹنڈن کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے مودی نے ٹویٹ کیا’’لال جی ٹنڈن کو معاشرتی خدمات کے لئے ان کی انتھک کوششوں کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اتر پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ ایک  باصلاحیت منتظم تھے،اور ہمیشہ معاشرتی بہبود کو فوقیت دی ۔ان کے انتقال سے گہرا رنج ہوا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS