رتلام میں بھی کورونا پازیٹو مریض

    0

    نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں بھی ایک کورونا پازیٹو پایا گیا،جس کے بعد پورے ضلع میں کرفیو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

    سرکاری اطلاع کے مطابق کورونا کی ابتدائی علامات ملنے پر میڈیکل کالج میں آئیسولیشن وارڈ میں داخل اس شخص کے نمونے چھ اپریل کو جانچ کےلئے بھیجے گئے تھے۔ کل رات جانچ رپورٹ پازیٹو پائی گئی۔ اس کے بعد سے پورے ضلع میں کرفیو کا اعلان کردیا گیا اور جس علاقے کا یہ مریض رہنے والا ہے اسے بھی پوری
    طرح سے سیل کردیا گیا ہے۔ وہیں،ضروری چیزوں کی فراہمی کرائی جارہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS