منڈی دیپ میں تین دکان داروں کے خلاف ایف آئی آر

    0

    نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع کے منڈی دیپ میں تین دکان داروں پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 

    سرکاری اطلاع کے مطابق ضلع میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے دوران جاری ہدایات اور سماجی دوری پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے منڈی دیپ میں ضروری اشیا کی سپلائی اور خریدوفروخت کے لئے دکان کھولنے اور بند کرنے پر وقت طے کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے تحت جاری ہدایات کے تحت طے وقت 
    کے ختم ہونے پر فوراً دکان بند کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 
    منڈی دیپ میں طے مدت ختم ہونے کے بعد بھی دکان بند نہ کرنے والے تین دکان داروں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انتظامیہ مسلسل لوگوں سے لاک ڈاؤن پرعمل کو یقینی بنانے کی اپیل کررہا ہے۔ پھر بھی اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو ان کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS