مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ ان کی 'کووڈ 19' کی رپورٹ منفی آئی ہے اور وہ ڈاکٹروں کے مشورے پر کل تک گوشہ تنہائی میں رہیں گے۔
چوہان نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ 'میری کووڈ 19 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر ، میں کل تک گوشہ تنہائی میں رہوں گا۔ میں دل سے ڈاکٹروں کی نرسوں اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سب خیرخواہوں نے میری صحت کے لئے دعا کی ، میں اس کے لئے آپ کا ہمیشہ ممنون رہوں گا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS