نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انجینئرنگ اور میڈیکل میں اینٹرینس ایگزام دینے وکے خواہش مند طلبہ وزیراعظم نریندرمودی کے ریڈیو پر نشر ’من کی بات ‘پروگرام میں اس بار کھلونوں پر نہیں بلکہ جوائنٹ اینٹرنس ایگزام (جے ای ای)اور نیشنل ایلیجلیٹی اینٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی)پربات چیت چاہتے تھے لیکن مودی نے انہیں پوری طرح مایوس کیا ہے۔
گاندھی نے وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کے نشر ہونے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’’جے ای ی ،این ای ای ٹی میں بیٹھنے والے طلبہ چاہتے تھے کہ وزیراعظم امتحان پر چرچہ کریں لیکن وزیراعظم نے کھلونوں پر چرچہ کی۔من کی بات نہیں طلبہ کی بات۔‘‘
واضح رہے کہ کانگریس جے ای ای اور نیٹ امتحانات کورونا کی وبا کے درمیان منعقد کرنے کے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کررہی ہے۔اس مسئلے پر کانگریس اقتدار اور اس کی حمایت والی چھ ریاستوں نے سپریم کورٹ میں امتحان ملتوی کرنے کے سلسلے میں نظر ثانی کی عرضی بھی دائر کی ہے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی اس مسئلے پر اس سے پہلے غیر بی جےپی اقتدار والی ریاستوں کے وزرائے اعلی سے غور و خوض کیا تھا اور سبھی نے کورونا کی وبا اور اس کی وجہ سے جاری ٹرانسپورٹ کی عدم سہولیات کے پیش نظر یہ امتحان نہ کرانے کی اپیل حکومت سے کی تھی۔
من کی بات میں طلبہ کھلونوں پر نہیں،امتحان پر گفتگو چاہتے تھے : راہل گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS