لکھنؤ:وکرمادتیہ مارگ واقع سماج وادی پارٹی دفتر پر جمعہ کو ورچول ریلی کے دوران حال ہی میں بی جے پی کی یوگی کابینہ سے استعفیٰ دینے والے سوامی پرساد موریہ، دھرم سنگھ سینی سمیت کئی ممبران اسمبلی کو سماج وادی پارٹی جوائننگ کرانے کیلئے کیا گیا طاقت کا مظاہرہ سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کو مہنگا پڑگیا۔ بڑی تعداد میں رکنیت تقریب میں لوگوں کی موجودگی کو الیکشن کمیشن نے سنجیدگی سے لیا اور ضلع الیکشن افسر / ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک پرکاش کو جانچ کا حکم دیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے ٹیم بھیجی اور ویڈیوگرافی کے ساتھ جانچ کرائی، جس کے مطابق پروگرام کی کوئی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ کووڈ پروٹوکال اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی پائی گئی۔ اس کے بعد پولیس کمشنر کی ہدایت پر سب انسپکٹر اجے کمار سنگھ نے گوتم پلی تھانہ میں مقد مہ درج کرایا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے اس پروگرام کو ورچول ریلی کا نام دیا تھا، لیکن اسٹیج کے سامنے ہی سیکڑوں لوگ کووڈ پروٹوکال کی خلاف ورزی کررہے تھے۔
ایس پی کی ورچوئل ریلی میں ’ضوابط کی خلاف ورزی‘،مقدمہ قائم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS