روہنی کورٹ کمپلیکس میں مشتبہ دھماکہ

0

نئی دہلی: (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے روہنی ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں جمعرات کو ایک مشتبہ دھماکہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ آج عدالت کے احاطے میں ایک ٹفن میں دھماکہ ہوا۔ جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کے بعد یہاں موجود پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کردی، بتایا جاتا ہے کہ احتیاط کے طور پر عدالتی کارروائی کو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS